معاشرے کی فلاح کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا:ڈاکٹر فاروق ستار

معاشرے کی فلاح کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا:ڈاکٹر فاروق ستار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر پارلیمنٹرین ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اس ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں نوجوانو ں کا کردار ہر اول دستے کا ہے ہمیں اپنی یوتھ کو مکمل سپورٹ اور نشو ونماء کے فرائض نیک نیتی کے ساتھ احسن طریقے سے انجام دیا ہوگا جب ہی یہ ملک ترقی کے بام عروج پر پہنچ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کراچی کے نوجوانوں پر مشتمل ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین فیصل ملک کی قیادت میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر فاروق ستار نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ معاشرے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں جب معاشرہ ترقی کرے گا تو ہمارا ملک بھی ترقی کرے گا اور اس کی جڑیں مضبوط ہوں گی فاروق ستار نے ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کی معاشرے کی ترقی کے حوالے سے عملی اقدامات کی تعریف کی انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی ترقی کے لئے فیصل ملک کی قیادت میں جد و جہد میں مصروف نوجوانوں کی تقلید کریں انہوں نے کہاکہ معاشرے کلی ترقی اور فلاح کے لئے نوجوانوں کو میدان عمل میں آنا ہوگا اس موقع پر فیصل ملک کے ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنی آرگنائزیشن کی جانب سے انجام دیئے جانے والی سرگرمیوں اور آئندہ کے پروجیکٹس پر تفصیل سے آگاہ کیا فاروق ستار نے فیصل ملک اور اُن کی ٹیم کو شاندار فلاحی و سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کارکردگی کی تعریف کی۔

مزید : صفحہ آخر