ڈیفنس سے لڑکی کے اغواءکا معاملہ، دعااور حارث وہاں چار مہینے سے کیا کرنے آیا کرتے تھے ؟ پتا چل گیا

ڈیفنس سے لڑکی کے اغواءکا معاملہ، دعااور حارث وہاں چار مہینے سے کیا کرنے آیا ...

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے پوش علاقے میں راہ چلتی لڑکی کو اغوا اور اس کے دوست کو گولی مار کرزخمی کرنے کے افسوسناک واقعے کی تفتیش کا عمل تیز کردیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق گزشتہ شب اغوا ہونے والی 20 سالہ دعامنگی کا تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا اور پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کی ٹیمیں مغوی کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔تفتیشی ٹیم نے ڈی ایچ اے بخاری کمرشل میں جائےوقوعہ کادورہ کیا اور کئی لوگوں کے بیانات قلمبند کیے۔

تفتیشی ٹیم کو وقوعہ کے مقام سے نائن ایم ایم کا خول کا ملا ہے جب کہ زخمی نوجوان حارث اورمغوی دعا کو آرڈر فراہم کرنےوالےویٹرکابیان ریکارڈ کیا ہے۔ویٹر نے انکشاف کیا کہ حارث اوردعاکےساتھ اکثرایک خاتون بھی ہوتی تھی۔ بیان کے مطابق حارث اوردعا 4 ماہ سے مستقل ٹی شاپ آرہے تھے اور عرصے کے دوران کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا ، دعامنگی اورحارث ہمیشہ اچھےاخلاق سے پیش آتے تھے۔دوسری جانب واقعے کی 2 سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی کار میں سوار افراد لڑکی کو اغوا کر کے لے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی