حکومت کا ہزاروں حجاج کو کروڑوں روپے واپس کرنے کا اعلان، خوشخبری سنادی

حکومت کا ہزاروں حجاج کو کروڑوں روپے واپس کرنے کا اعلان، خوشخبری سنادی
حکومت کا ہزاروں حجاج کو کروڑوں روپے واپس کرنے کا اعلان، خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے 53 ہزار حجاج کو اخراجات کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 80 کروڑ روپے سے زائد رقم حجاج کرام کو واپس کی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور پانچ ارب روپے حج سے قبل ہی حاجیوں کو واپس کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 53 ہزار حجاج کرام کو دوسری مرتبہ حج اخراجات کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی کروڑ روپے سے زائد رقم حجاج کرام کو واپس کی جائے گی۔یہ رقم ٹرین کے کرایوں اور رہائش کی مد میں واپس کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور پانچ ارب روپے حج سے قبل ہی حاجیوں کو واپس کر چکی ہے۔ متعلقہ بینکوں سے رقم واپس کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔