لاہورمیں وکلا اورڈاکٹرز کا تنازع شدت اختیارکرگیا،وکلانے عدالتوں کابائیکاٹ کردیا

لاہورمیں وکلا اورڈاکٹرز کا تنازع شدت اختیارکرگیا،وکلانے عدالتوں کابائیکاٹ ...
لاہورمیں وکلا اورڈاکٹرز کا تنازع شدت اختیارکرگیا،وکلانے عدالتوں کابائیکاٹ کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورمیں وکلا اورڈاکٹرز کا تنازع شدت اختیارکرگیا،ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن نہ ہونے پر وکلانے عدالتوں کابائیکاٹ کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وکلاکا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،اجلاس کے دوران وکلاکوتمام ماتحت عدالتوں کوبندکرنے کاحکم دیدیا گیا،اس کے علاوہ سیشن کورٹ اورسول کورٹ میں بھی تالہ بندی کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بار نے کہا کہ وکلاکی تمام تنظیمیں ایک ساتھ کھڑی ہیں ،صدرلاہورہائیکورٹ بار نے کہاکہ جب تک وکلاکو انصاف نہیں ملے گا احتجاج جاری رہے گا ،تمام تنظیموں سے مل کرمشترکہ لائحہ عمل جاری کریں گے،صدر لاہورہائیکورٹ بارکاکہناتھاکہ پنجاب پولیس ہمارے ملزمان گرفتار نہیں کررہی۔

واضح رہے کہ وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جھگڑے کے بعد ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور