پاکستان میں کوئی ادارہ دوسرے ادارے کی طاقت نہیں لے سکتا ،اداروں کے سربراہان ڈائیلاگ کریں ،فوادچودھری

پاکستان میں کوئی ادارہ دوسرے ادارے کی طاقت نہیں لے سکتا ،اداروں کے سربراہان ...
پاکستان میں کوئی ادارہ دوسرے ادارے کی طاقت نہیں لے سکتا ،اداروں کے سربراہان ڈائیلاگ کریں ،فوادچودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ پاکستان میں کوئی ادارہ دوسرے ادارے کی طاقت نہیں لے سکتا ،اداروں کے سربراہان ڈائیلاگ کریں اور اہم اداروں کا توازن بحال کریں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد تک عثمان بزدار وزیر اعلیٰ رہیں گے، انہوں نے کہاکہ بہترصورتحال ہوگی کہ تمام ادارے نئی ڈیل کریں ،اداروں کے سربراہان اداروں کا توازن بحال کریں ،آرمی ایکٹ اور معاشی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل کیلئے کمیٹی بنائی جائے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ امریکی صدر نے اداروں میں نئی ڈیل کی بات کی تھی جس سے امریکا بدل گیا تھا،یہاں بھی ایساہی ضروری ہے چیف جسٹس بھی کہہ چکے ہیں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،آرمی چیف سول اداروں کومضبوط کرناچاہتے ہیں،وزیراعظم کی سوچ بھی یہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے سربراہان ڈائیلاگ کریں اور اہم اداروں کا توازن بحال کریں،آرمی ایکٹ،معاشی صورتحال پرمشترکہ لائحہ عمل کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے،اہم معاملات پر اداروں کے درمیان اور اپوزیشن کے ساتھ اتفاق ہونا چاہیے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں کوئی ادارہ دوسرے ادارے کی طاقت نہیں لے سکتا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد