معروف ایپ ٹک ٹاک پر پابندی، عدالت سے بڑی خبرآگئی

معروف ایپ ٹک ٹاک پر پابندی، عدالت سے بڑی خبرآگئی
معروف ایپ ٹک ٹاک پر پابندی، عدالت سے بڑی خبرآگئی

  



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی درخواست میں فریق حکومت پاکستان سے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس شاہد مبین نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی اور وفاقی حکومت سمیت پی ٹی اے سے جواب طلب کیا ہے۔درخواستگزار وکیل نے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کے لیے تباہ کن ہے۔ مذکورہ ایپ وقت اور پیسے کے ضیاع کیساتھ فحاشی عام کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔وکیل ندیم سرور نے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بڑھ رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت کو پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ بنانے کا حکم دیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک ویڈیو نشر کرنے سے روکا جائے۔عدالت نے درخواستگزار وکیل عدم پیشی پر سماعت 12دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک 2019 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاو¿ن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز میں شامل ہوگئی ہے جس کو یکم جنوری 2019 سے لے کر 16 نومبر 2019 تک ایک کروڑ 63 لاکھ بار ڈاو¿ن لوڈ کیا گیا۔مارکیٹ میں آنے کے بعد سے اب تک پاکستان میں ٹک ٹاک کو 2 کروڑ 55 لاکھ مرتبہ ڈاو¿ن لوڈ کیا جاچکا ہے اور یہ ایپ پاکستان میں سب سے تیزی سے پھیلتا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور