جے یو آئی کے آزادی مارچ میں کنٹینر سے نوجوان کی ہلاکت،رہبرکمیٹی،فضل الرحمان،شہبازشریف ،بلاول و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے کنٹینرسے نوجوان کی ہلاکت پر رہبر کمیٹی،فضل الرحمان،شہبازشریف،بلاول و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جے یو آئی کے آزادی مارچ میں کنٹینر سے نوجوان کی ہلاکت پر رہبر کمیٹی،فضل الرحمان،شہبازشریف،بلاول و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کابیٹا6 نومبر کو نائنتھ ایونیوپر کنٹینر سے ٹکراکرجاں بحق ہوا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متحدہ اپوزیشن محاذ کیلئے اندراج مقدمہ کاحکم دیدیاجائے،اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔