چھوٹی پتلون پہننے، استاد کی ڈانٹ ڈپٹ اور پتلون اتروانے پر دل برداشتہ طالب علم نے اپنے اپ کو سخت سزا دیدی

چھوٹی پتلون پہننے، استاد کی ڈانٹ ڈپٹ اور پتلون اتروانے پر دل برداشتہ طالب ...
چھوٹی پتلون پہننے، استاد کی ڈانٹ ڈپٹ اور پتلون اتروانے پر دل برداشتہ طالب علم نے اپنے اپ کو سخت سزا دیدی

  



لدھیانہ(ویب ڈیسک) بھارت میں چھوٹی پتلون پہن کر آنے، استاد کی ڈانٹ ڈپٹ اور پتلون اتروانے پر دل برداشتہ گیارہویں جماعت کے طالب علم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں نجی کالج کے طالب علم نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے طالب علم نے ایک ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا جس میں اس نے خودکشی کی وجہ کالج میں اساتذہ کی جانب سے بے عزت کیا جانا بتایا۔لڑکے نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پرنسپل اور ایک استاد نے قد کے حساب سے چھوٹی پتلون پہن کر آنے پر نہ صرف ڈانٹ ڈپٹ کی اور مارا پیٹا بلکہ سب کے سامنے میری پتلون بھی اتروائی۔ میں شرم کی وجہ سے نہ کالج جا پا رہا ہوں اور نہ ہی دوستوں سے مل رہا ہوں۔ ایسی ذلت بھری زندگی کا کیا فائدہ ہے۔

اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا دو روز سے بہت پریشان تھا اور اس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھا، ہر وقت خود کو کمرے میں بند رکھتا تھا۔ طالب علم نے کالج میں ہونے والے واقعے سے اپنے اہل خانہ کو بے خبر رکھا تھا۔ پولیس نے کالج پرنسپل اور استاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزید : بین الاقوامی