ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران چھوٹا طیارہ تباہ، ہلاکتیں
ٹیکساس (ڈیلی پاکستان آن لائن) اتوار کی شام کو سین انٹونیو کے علاقے میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران حادثے کی وجہ سے طیارہ تباہ اور اس میں سوار تینوں افراد جاں بحق ہوگئے ،چھوٹا طیارہ شوگر لینڈ سے بوئرنے جارہاتھا۔
سی این این کے مطابق اتوار کی رات کو ایمرجنسی لینڈنگ خطرناک صورتحال اختیار کرگئی، سنگل انجن والا طیارہ ٹیکساس جارہا تھا جب اس کے انجن میں خرابی آئی ، پائلٹ نے سین انٹونیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن گلی میں ہی کریش ہوگیا۔ سی این این کو چھبیس سالہ کیتھرین نے بتایاکہ " میرا خیال تھا کہ کہیں کوئی کار ٹکرائی لیکن ایسا نہیں تھا ، سب کچھ یہی تھا"۔
جب ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو گلی اور فٹ پاتھ بھی مکمل طورپر تباہ ہوچکا تھا ، کوئی کمرشل عمارت یا اپارٹمنٹ متاثر نہیں ہوا، جتنی تباہی اب ہوئی اس سے زیادہ برے حالات ہوسکتے تھے ۔