کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیاہے جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا اثر بھی براہ راست عوام پر جاتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں سات پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 155 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہور ہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس39 ہزار 287 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعدا س میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوا ۔ اس وقت 100 انڈیکس 410 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 697 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔