چین پاک آزاد تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چین پاک آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے(CPFTA) کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک ہو۔ یہ دونوں ممالک کے عوام اور دوستوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھا کہآزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گا۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہوگا۔علاوہ ازیں شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت742مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔