ہری پور میں ایف ڈبلیو او کی سیمنٹ فیکٹری لگانے سے متعلق کیس،اٹارنی جنرل اور وزرات دفاع سے ایک ہفتے میں جواب طلب

ہری پور میں ایف ڈبلیو او کی سیمنٹ فیکٹری لگانے سے متعلق کیس،اٹارنی جنرل اور ...
ہری پور میں ایف ڈبلیو او کی سیمنٹ فیکٹری لگانے سے متعلق کیس،اٹارنی جنرل اور وزرات دفاع سے ایک ہفتے میں جواب طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہری پور میں ایف ڈبلیو او کی سیمنٹ فیکٹری لگانے سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل اور وزرات دفاع سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہری پور میں ایف ڈبلیو او کی سیمنٹ فیکٹری لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری لگانے سے 3گاﺅں میں ماحولیاتی بگاڑپیداہوگا ،گاﺅں والوں سے زبردستی 1300کنال زمین خالی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ زمین الاٹ کرنا تو وزات دفاع کا کام ہے نہ کہ ایف ڈبلیو او کا،اس حوالے سے حکومت اور وزرات دفاع سے پوچھ لیتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور وزرات دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد