متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہزارے والاں دے سنگ

متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہزارے والاں دے سنگ
متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہزارے والاں دے سنگ

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے پلیٹ فارم سے متحدہ عرب امارات میں بسنے والے ہزارے وال بھائیوں نے متحدہ عرب امارات کا یوم آزادی انتہا جوش و خروش سے منایا ۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے مرکزی رہنماوں اور مرکزی مجلس عاملہ سمیت تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔

اپنے خطاب میں تنظیم کے بانی و صدر راجہ ابوبکر آفندی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہم سب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور ہم سب پریواےای کے قوانین کی پابندی لازم ہے بالخصوص ہزارے وال بھائیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ بیرون ممالک میں اپنے آپ کو پاکستان کا سفیر سمجھیں اور جن ممالک میں روزگار کے لیے مقیم ہیں آپ سب اس ملک کو اپناسمجھیں اور وطن عزیز پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں ۔

تنظیم کے چئیر مین لالہ بنارس تنولی نے اس موقع پر تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستان میں رقم قانونی طریقے سے بھیج کر اپنے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری اظہر اقبال،سینئر نائب صدر طارق محمود اعوان،نائب چئیر مین غلام صدیق اعوان؛سینئر نائب صدر یاسر تنولی ،دبئی کے صدر سید صداقت شاہ ،چئیر مین سید عالم ،ابوظہبی ونگ کے صدر سردار امتیاز ،جنرل سیکرٹری ابوظہبی سجاد شاہ،صدر شارجہ راجہ کامران،جنرل سیکرٹری شارجہ ارشد محمود،راجہ وسیم،طاہر حسین شاہ، ملک محبوب،یوتھ ونگ کے صدر شیراز تنولی ،یاسر صدیقی ،ملک رویل اعوان،دبئی کے جنرل سیکریٹری سرفراز خان، سمیت دیگر ساتھی شریک ہوئے پروگرام کے آخر میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔

مزید : عرب دنیا