وہاب ریاض کی تازہ ٹویٹ نے حیران کر دیا ، کیا لکھا ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے پاکستانی کرکٹ کھیلنے کے علاوہ سب کر سکتے ہیں

وہاب ریاض کی تازہ ٹویٹ نے حیران کر دیا ، کیا لکھا ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ...
وہاب ریاض کی تازہ ٹویٹ نے حیران کر دیا ، کیا لکھا ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے پاکستانی کرکٹ کھیلنے کے علاوہ سب کر سکتے ہیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے فاسٹ باولر وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیا ر کر چکے ہیں تو دوسری جانب آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی ٹیم شدید ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن فاسٹ باولر کے ٹویٹر پر جاری ہونے والے پیغامات سے اندازہ ہوتاہے کہ وہ آج کل معیشت میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے برآمدات میں اضافے پر خوش ہو کر ٹویٹر پر پیغام جاری کیا لیکن ان کو الٹا لینے کے دینے پڑ گئے ، صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ۔وہاب ریاض نے ٹویٹرپر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”پاکستان کی برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ ہو گیاہے ، ہم نے 2.2 بلین کی سطح عبور کر لی ہے اور نومبر کے آخر میں ہمارا تجارتی خسارہ بھی کم ہو گیاہے ، ہمارے محنت کش ایکسپورٹرز ، ان کی ٹیمز اور ہماری وزارت کامرس تعریف کی حقدار ہیں ،انشاءاللہ برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا ۔“

سعد راجپوت نے صارف نے وہاب ریاض کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاشی زبان میں پوچھا کہ ” لیکن وکی بھائی اہم سوال یہ ہے کہ وکٹ لینے اور رنز کے درمیان آپ کا خسارہ کب کم ہو گا ؟“۔

وہاب ریاض کی معیشت پر روشنی ڈالنے کی ٹویٹر پر ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” او بھائی جان کرکٹ پر دھیان دیں اس کیلئے بہت ماہرین پڑے ہیں “۔

مولانا بھٹو شریف نامی صارف نے وہاب ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” وکی بھائی لو یو ، بس آپ نو بال نہ کروایا کریں ۔“

ایک صارف کا کہناتھا کہ ” کہیں یہ ٹیم میں واپس آنے کے حرب تو نہیں؟“

اس صارف نے تو کھلاڑی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ پیسے کمانے کیلئے کرکٹ پر توجہ دیں ، معاشیات آپ کیلئے نہیں ہے ۔“

جہاں انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں کچھ صارفین نے اپنے پسندیدہ باولر وہاب ریاض سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کیلئے بھی درخواست کی اور کہا کہ ” وہاب بھائی ٹیسٹ ٹیم کو آپ کی ضرورت ہے ، مہربانی فرما کر واپس آ جائیں ۔“

عمیر احمد نامی صارف کاکہناتھا کہ” سر ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا سوچیں ، یہ کام آپ کے کرنے والے نہیں ہیں ۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل