” یہ ڈار کی نہیں دیار کی عمارتیں ہیں “ مفتی قوی سوشل میڈیا ویڈیو میں جن عمارتوں کو اسحاق ڈار کی کہتے رہے وہ دراصل کس کی نکلیں ؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

” یہ ڈار کی نہیں دیار کی عمارتیں ہیں “ مفتی قوی سوشل میڈیا ویڈیو میں جن ...
” یہ ڈار کی نہیں دیار کی عمارتیں ہیں “ مفتی قوی سوشل میڈیا ویڈیو میں جن عمارتوں کو اسحاق ڈار کی کہتے رہے وہ دراصل کس کی نکلیں ؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف مذہبی رہنما مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ کیس سے باعزت بری ہو گئے ہیں لیکن آج کل سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دبئی کی سیر کر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے ایک ویڈیو بنائی جس میں آسمان سے باتیں کرتی چند عمارتیں دکھائی گئیں جسے مفتی عبدالقوی نے اسحاق ڈار کی قرار دیاہے لیکن دراصل یہ عمارتیں ” ڈار “ کی نہیں بلکہ ” دیار “ کی نکلی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ” میں اس وقت دبئی کے ” بزنس بے “ کے علاقے میں کھڑا ہوں جو کہ بہت ہی مہنگا علاقہ ہے ، یہاں پر ایک بعد دوسری اور تیسری ، پھر اس میں چار عمارتیں اکھٹی ، یہ اسحاق ڈار کی ہیں ، اس نے پاکستان کو لوٹنے کے بعد یہ عمارتیں خریدیں اور اب ان کا کھا رہاہے ۔“مفتی عبدالقوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

مفتی عبدالقوی کی ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد صحافی ” زاہد گشکوری “ نے اپنے تئیں ان عمارتوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے کچھ تحقیقات کیں اور دبئی کی لینڈ اتھارٹی سے رابطہ کیا تو انہیں اس کا جواب نہایت حیران کن ملا جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ۔صحاف زاہد گشکوری نے اپنے پیغام میں لکھاکہ “مفتی عبدالقوی لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ، بزنس بے میں جن چار عمارتوں کا یہ اسحاق ڈار کی ملکیت میں ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں دراصل وہ معرو ف رئیل سٹیٹ ڈویلپرز ” دیار“ کی ہیں ۔صحافی کا کہناتھا کہ لینڈ اتھارٹی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی عمارتوں کا تعلق ” دیار “ سے ہے جو کہ دبئی اسلام بینک کا سابق یونٹ بھی تھا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ” دیار “ دبئی کی علاقائی اور مقامی رئیل سٹیٹ دویلپراور ریئل سٹیٹ سروسز کمپنی ہے ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس