مصرکی امیر ترین شخصیت پاکستان پہنچ گئی،وزیراعظم عمران خان سے کچھ دیر میں ملاقات ،بڑی سرمایہ کاری کااعلان متوقع

مصرکی امیر ترین شخصیت پاکستان پہنچ گئی،وزیراعظم عمران خان سے کچھ دیر میں ...
مصرکی امیر ترین شخصیت پاکستان پہنچ گئی،وزیراعظم عمران خان سے کچھ دیر میں ملاقات ،بڑی سرمایہ کاری کااعلان متوقع

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان اان لائن)غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بڑی پیش رفت ہوئی،مصرکی امیر ترین شخصیت پاکستان پہنچ گئی،وزیراعظم عمران خان سے نجیب ساویرس کی اہم ملاقات آج ہو گی،سرمایہ کاری ہاوَسنگ منصوبے اور سیاحت کے شعبے میں کئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے،مصر کے امیر ترین شخص نجیب ساویرس پاکستان پہنچ گئے،نجیب ساویرس کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کچھ دیر بعد ہو گی،وزیراعظم عمران خان نجیب ساویرس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے،نجیب ساویرس کی جانب سے ہاوَسنگ منصوبے اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کئے جانے کا امکان ہے۔

مصری کاروباری شخصیت نجیب ساویرس نے زلفی بخاری سے اہم ملاقات کی،وزیراعظم کے مشیرزلفی بخاری نے نجیب ساویرس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اوراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے،نیا پاکستان بنانے میں آپ کا کردار بھی اہم ہوگا،جس کے نجیب ساویرس نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے،پاکستان کے لوگ محنتی ،ثقافت پسند اور روایات کے امین ہیں۔

نجیب ساویرس کاتعلق مصرکے سب سے بڑے کاروباری گھرانے سے ہے ،نجیب ساویرس آسٹریلیااور افریقا میں سونے کی کانوں کے مالک ہیں ،اس کے علاوہ نجیب ساویرس میڈیا ٹیلی کام کمپنی سمیت بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کے چیئرمین بھی ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں