اسلام آبادہائیکورٹ،قائم علی شاہ کی سولرپینل کے ٹھیکوں کے کیس میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آبادہائیکورٹ،قائم علی شاہ کی سولرپینل کے ٹھیکوں کے کیس میں عبوری ...
اسلام آبادہائیکورٹ،قائم علی شاہ کی سولرپینل کے ٹھیکوں کے کیس میں عبوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سولر پینل کے ٹھیکوں کے کیس میںعبوری ضمانت منظورکرلی،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ نیب کی جانب سے 3 دسمبر کو پیش ہونے کا کال اپ نوٹس ملا ،سولر پینل کے ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے 3 دسمبر کو طلب کیاہے جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے ،عدالت نے قائم علی شاہ کی 9 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، عدالت نے قائم علی شاہ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔