پاکستانی لڑکی نے شادی کا جھانسہ دے کر نوجوان انڈین لڑکی کو لوٹ لیا ، طریقہ کیا اپنایا؟ دوشیزہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی
نئی دہلی (ویب ڈیسک)ایک پاکستانی نوجوان نے مبینہ طورپر اپنے خاندان کے ساتھ مل کر شادی کا جھانسہ دے کر ایک انڈین لڑکی کو لوٹ لیا، لاکھوں روپے سے محروم ہونے اور واٹس ایپ سمیت دیگر ذرائع پر بلاک ہونے کے بعد لڑکی نے ویڈیو جاری کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس ویڈیو میں ان لڑکوں کی تصاویر بھی دکھادی گئیں۔
ویڈیو میں حنا خان نامی لڑکی نے بتایا کہ ” میں انڈیا کی رہنے والی ہوں ، اس ویڈیو کا مقصد آپ لوگوں کی معاونت کا حصول ہے ، کچھ مہینے پہلے ایک لڑکے کی میرے پاس انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ریکویسٹ آئی جس کا نا م گوہر ملک ہے اور لڑکا پنجاب میں سیالکوٹ کے علاقے اسماعیل اعوان کا رہنے والا ہے، انسٹاگرام سائٹ پربات چیت شروع کی، یہیں سے بات چیت آگے چلتے چلتے شادی تک پہنچ گئی اور اس نے امی ابو کا نمبر مانگنا شروع کردیا تاکہ شادی کی بات آگے بڑھ پائے،اس کے بھائی کا نام علی حسن ہے جنہوں نے میرے امی ابو کے ساتھ بات چیت شروع کی ، شادی کی تجویز کے بعد گوہر ملک اور ان کے بھائی حسن ملک دونوں نے مل کر ہم سے ویزہ کے نام سے پیسہ لوٹنا شروع کردیااور یہ لوگ انڈیا کی کرنسی کے حساب سے اب تک چھ ، سات لاکھ روپے لے چکے ہیں۔
حنا خان نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے اپنی رقم لوٹنے کے لیے اور یقین دلانے کے لیے ویزے کا جعلی سٹیٹمنٹ دکھایا لیکن جب ان کی اصلیت پکڑی گئی اورہم نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہمیں ہر جگہ سے بلاک کر دیا تھا،پھر ان کے باپ کا نمبر ہاتھ لگالیکن انہوں نے بھی بات سننے سے انکار کردیا اور ہمیں ہی برا بھلا کہا اور انہوں نے بھی بلاک کردیا۔
ویڈیود یکھئے
لڑکی کاکہناتھاکہ ان لوگوں کے ہاتھوں لٹنے اور ان کی اصلیت کا پتہ چلنے پر میرے والد کی حالت غیر ہوگئی، وہ ہسپتال داخل ہیں، انہیں دل کا معمولی سا دورہ پڑا ، اب میری اپیل ہے کہ جوپیسہ وہ لوگ وصول کرچکے ہیں، وہ ہمیں واپس کردیں، ویڈیودیکھنے والے بھی پیسے کی واپسی میں ہماری مدد کریں۔