” ان کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز جیتنا مشکل تھا “کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے ہاتھوں دردناک شکست کی حیران کن وجہ بیان کر دی

” ان کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز جیتنا مشکل تھا “کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے ...
” ان کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز جیتنا مشکل تھا “کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے ہاتھوں دردناک شکست کی حیران کن وجہ بیان کر دی

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے تینوں ڈپارٹمنٹس میں برا کھیل پیش کیا ، نوجوان باولرز کے ساتھ سیریز جیتنا مشکل تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ میں آسٹریلیا کو مبارک با ددینا چاہتاہوں کہ انہوں نے بہت ہی شاندار کھیل پیش کیا اور خصوصی طور پر ڈیوڈ وانر کو ٹرپل سینچری پر مبارک باد دیتاہوں ، آسٹریلیا میں آ کر سیریز جیتنا مشکل ہوتاہے ، ہم نے تینوں ڈپارٹمنٹس میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی اور بہت سی کمزوریاں دکھائیں لیکن ہم اس شکست سے سیکھیں گے اور آگے بڑھیں گے۔

اگر آپ باولنگ اچھی نہیں کر رہے تو وہ تیزی سے سکور کریں گے اور آپ کو فیلڈنگ اچھی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یاسر بہت اچھی لڑائی کی جبکہ بابراعظم نے پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔یہاں پر نوجوان باولرز کے ساتھ جیتنا بہت مشکل تھا ، ہم بہت سی امیدیں لے کر آئے لیکن افسوس کہ ویسا کچھ نہیں ہو سکا ، ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 48 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 589 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی جس کے جواب میں پوری پاکستانی 302 رنز ہی بنا سکی جس میں بڑا کردار یاسر شاہ اور بابراعظم کا رہا تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی اور کھلاڑی کاکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروایا لیکن دوسری اننگ میں بھی پاکستانی بیٹسمین کارکردگی نہیں دکھا سکے اور 239 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔

مزید : کھیل