سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ملازمت سے استعفیٰ دیدیا

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ملازمت سے استعفیٰ دیدیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے استعفیٰ دیدیا،بشیر میمن نے استعفیٰ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے استعفیٰ دیدیا،سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عہدے سے ہٹانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عام طورپرریٹائرمنٹ کے قریب افسرکوعہدے سے نہیں ہٹایا جاتا،مجھے اس روایت سے محروم رکھاگیا،جس پر میں ملازمت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھا ڑ کرتے ہوئے بشیر میمن کو ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹادیا تھااور واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیاتھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد