عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت پررپورٹ جاری کردی

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت پررپورٹ جاری کردی
عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت پررپورٹ جاری کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیزکی پاکستانی معیشت پررپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں موڈیزنے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کردیا،موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آﺅٹ لک بی 3 برقراررکھا۔

موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہترہوئی،مستقبل میں ادائیگیوں کی صورتحال مزید بہتر ہوگی،موڈیز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہورہاہے،رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ روپیہ کمزورہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔

مزید : بزنس