عبرتناک شکست کے باوجود یاسر شاہ کا نام کہاں درج کر دیا گیا؟ حالیہ سیریز سے واحد خوشخبری آ گئی
ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچوں میں اننگز کی شکست سے دوچار کر کے سیریز وائٹ واش کر دی ہے۔
قومی ٹیم سیریز کے دوران تمام شعبوں میں متاثرکن کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکی اور ناتجربہ کار کھلاڑیوں کیساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی اپنا تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ گیند سے کارکردگی تو نہ دکھا سکے البتہ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری سکور کر کے ناصرف قومی بلے بازوں کو آئینہ دکھایا بلکہ اپنا نام ایڈیلیڈ اوول کے آنر بورڈ میں بھی درج کروا لیا ہے۔
یاسر شاہ نے مشکل وقت میں بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے اور یہ سنگ میل عبور کرنے میں بابراعظم نے بھی اپنا کردار ادا کیا البتہ دونوں ٹیم کو عبرتناک شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔