بھارت کو بڑی ناکامی کا سامنا ، اگنی ون اور ٹو کے بعد اگنی تھری میزائل کا تجربہ کیا تو کیا نتیجہ نکلا ؟ جانئے

بھارت کو بڑی ناکامی کا سامنا ، اگنی ون اور ٹو کے بعد اگنی تھری میزائل کا تجربہ ...
بھارت کو بڑی ناکامی کا سامنا ، اگنی ون اور ٹو کے بعد اگنی تھری میزائل کا تجربہ کیا تو کیا نتیجہ نکلا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کا اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا پہلا تجربہ بری طرح ناکام ہو گیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اگنی ون اور ٹو کے بعدجوہری صلاحیت والے بیلسٹک میزائل اگنی تھری کا تجربہ رات کی تاریکی میں کیا جو کہ ناکام ہو گیا ۔بھارتی ریاست اوڈیشہ کی تجربہ گاہ سے بیلسٹک میزائل اگنی 3 کا تجربہ کیا گیا لیکن میزائل اپنی پرواز کے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا تھا جس کے بعد مشن ٹیم کو خود اسے ختم کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آغاز سے لے کر پہلے مرحلے تک سب کچھ مشن منصوبے کے مطابق تھا لیکن اچانک اس نے غیر معمولی طور پر برتاو¿ کرنا شروع کیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اگنی 3 میزائل پر ڈیڑھ ٹن وزنی جوہری ہتھیار کے ساتھ 3 ہزار سے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی اگنی 1 اور اگنی 2 اپنے آزمائشی مرحلے میں ناکام ہوئے تھے اور اب اگنی 3 کے تجربے میں بھی بھارتی سائنسدانوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے۔