موڈیز نے مستحکم کرنے والے اقدامات کی کامیابی کوتسلیم کیا،اسدعمر کاٹوئٹ

موڈیز نے مستحکم کرنے والے اقدامات کی کامیابی کوتسلیم کیا،اسدعمر کاٹوئٹ
موڈیز نے مستحکم کرنے والے اقدامات کی کامیابی کوتسلیم کیا،اسدعمر کاٹوئٹ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیزکی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ پر وفاقی وزیر اسدعمر بھی میدان میں آگئے،اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا آوَٹ لک منفی سے مستحکم کردیا،موڈیز نے مستحکم کرنے والے اقدامات کی کامیابی کوتسلیم کیا،اسد عمر کاکہناہے کہ فنانسنگ تک رسائی اوراخراجات میں کمی کو بہتربنانے میں مددملے گی۔

واضح رہے کہ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیزنے پاکستانی معیشت پررپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں موڈیزنے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کردیا،موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آﺅٹ لک بی 3 برقراررکھا۔موڈیز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی،مستقبل میں ادائیگیوں کی صورتحال مزید بہتر ہوگی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہورہاہے لیکن روپیہ کمزورہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد