”ہم کھلاڑیوں کو اس لیگ کیلئے این او سی دیدیں گے“ پی سی بی نے اعلان کر دیا، قومی کرکٹرز کی ’چاندی‘ ہو گئی

”ہم کھلاڑیوں کو اس لیگ کیلئے این او سی دیدیں گے“ پی سی بی نے اعلان کر دیا، ...
”ہم کھلاڑیوں کو اس لیگ کیلئے این او سی دیدیں گے“ پی سی بی نے اعلان کر دیا، قومی کرکٹرز کی ’چاندی‘ ہو گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 10 کرکٹ لیگ کے بعد یہ پہلی لیگ ہے جس کیلئے پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد عرفان کو اب تک این او سی دیدئیے گئے ہیں جبکہ دوسرے کرکٹرز کے رابطے کرنے پر این او سی کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض ، جارح مزاج بلے باز آصف علی، مایہ ناز سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے بھی بی پی ایل میں معاہدے ہوچکے ہیں جبکہ محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسیٰ بھی بی پی ایل کیلئے سائن کرنے والوں میں شامل ہیں۔

مزید : کھیل