”سرفراز احمد اور اظہر علی کا موازنہ درست نہیں ہے“

”سرفراز احمد اور اظہر علی کا موازنہ درست نہیں ہے“
”سرفراز احمد اور اظہر علی کا موازنہ درست نہیں ہے“

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد وسیم نے کہا ہے کہ جب آپ کی قومی ٹیم کارکردگی نہیں دکھا پاتی تو بہت مایوسی ہوتی ہے، سرفراز احمد اور اظہر علی کا موازنہ درست نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم نے کہا کہ ٹیم کو تھوڑا وقت دینا ہو گا کیونکہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، آسٹریلیا میں ماضی میں بھی ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں رہا، پاکستان ٹیم میں کچھ ایسے بھی کپتان بنے ہیں جن کے بارے میں لگتا تھا کہ انہیں مجبوری میں کپتان بنایا گیا ہو، ٹیم میں تجربے کی کمی ہے اور فاسٹ باﺅلرز کا فقدان ہے، ڈومیسٹک لیول میں کپتان تیار کرنے ہوں گے۔

محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آنا خوش آئند ہے، ہیڈ کوچ اور باﺅلنگ کوچ کو موقع دینا چاہیے، ایک سیریزپرفیصلہ کرنا درست نہیں،ہمارے پاس بیٹنگ، باﺅلنگ، کوچز ،کسی کا بھی بیک اپ موجود نہیں،سرفراز احمد اوراظہرعلی کا موازنہ درست نہیں ہے۔

مزید : کھیل