”ایک سیزن کی کارکردگی پر سلیکٹ کرنا مناسب نہیں ہے“
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ دل لگا کر کھیلتا ہوں اور بہتر سے بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ قومی ٹیم میں شمولیت کا انحصار سلیکٹرز پر ہے اور میری تمام تر توجہ اپنی فٹنس اور کھیل پر ہے، آسٹریلیا میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا جبکہ ایک سیزن کی پرفارمنس پر کسی کو سلیکٹ کرنا بھی مناسب نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کلب کرکٹ ہو یا ڈومیسٹک، میں ہمیشہ دل لگا کر کھیلتا ہوں اور بہتر سے بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاہم کھلاڑیوں کے کیرئیر کے اتار چڑھاﺅ آتا رہتا ہے۔