یہ چور گاڑی کے نیچے سے کیا چیز چرارہا ہے؟ نیا طریقہ جان کر ہر گاڑی مالک پریشان ہوجائے

یہ چور گاڑی کے نیچے سے کیا چیز چرارہا ہے؟ نیا طریقہ جان کر ہر گاڑی مالک پریشان ...
یہ چور گاڑی کے نیچے سے کیا چیز چرارہا ہے؟ نیا طریقہ جان کر ہر گاڑی مالک پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ اچھی طرح گاڑی کو لاک کرکے مطمئن ہو کر اندر چلے جاتے ہیں کہ اب آپ کی گاڑی محفوظ ہے لیکن چوروں نے چوری کا ایک ایسا حیران کن طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ سن کر ہر گاڑی کا مالک پریشان ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ سے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں ایک چور گاڑی کے نیچے لیٹا ہوتا ہے اور چند منٹ کے اندر گاڑی کے نیچے سے کوئی چیز اتار کر قریب کھڑی اپنی گاڑی میں سوار ہوتا اور فرار ہو جاتا ہے۔


اس واردات کے متعلق بتایا گیا ہے کہ دراصل اس چور نے گاڑی کے نیچے لگا اس کا کیٹالیٹک کنورٹر (Catalytic Converter)چوری کیا جس میں بہت قیمتی دھات لگی ہوتی ہے اور بہت مہنگی بکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دھات اس قدر مہنگی ہوتی ہے کہ دو کیٹالیٹک کنورٹرز 1100پاﺅنڈز (تقریباً 2لاکھ 19ہزار روپے)میں آتے ہیں۔


ہائبرڈ کاروں کے کنورٹرز میں یہ دھات زیادہ ہوتی ہے چنانچہ چور زیادہ تر انہی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس ویڈیو میں جس شخص کی گاڑی کے کنورٹرز اتارے گئے اس کا نام فرنینڈو ہے جو ٹیک کمپنی کیٹرہیم سرے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”واردات کا یہ طریقہ دیکھ کر میں بھونچکا رہ گیا۔ پوری گاڑی چوری کرنے کی بجائے چور اب چند منٹ میں یہ قیمتی پرزہ چوری کرکے غائب ہونے لگے ہیں اور گاڑیوں کے مالکان اس پرزے کی خاطرخواہ حفاظت کا بندوبست بھی نہیں کر سکتے۔“ برطانوی پولیس کے مطابق حالیہ چند مہینوں میں اس نوع کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں اوریہ آسان واردات ہونے کی وجہ سے اس میں تیزی آ رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -