پاکستانی سال میں کتنی رقم ملک سے باہر لے جاسکتے ہیں؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

پاکستانی سال میں کتنی رقم ملک سے باہر لے جاسکتے ہیں؟ وہ بات جو آپ کو ضرور ...
پاکستانی سال میں کتنی رقم ملک سے باہر لے جاسکتے ہیں؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستان سال میں کتنی رقم پاکستان سے باہر لیجا سکتا ہے، اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی حد مقرر کر دی ہے۔ ویب سائٹ پی کے ریونیو کے مطابق سٹیٹ بینک کی طرف سے فارن ایکس چینج مینوئل پر جاری کی گئی اپ ڈیٹ کے مطابق 5سال تک کی عمر کا بچہ ایک ہی وقت میں 1ہزار ڈالراور سال بھر میں 6ہزار ڈالر یا اس کے مساوی کوئی بھی کرنسی بیرون ملک لیجا سکتا ہے۔

5سال سے 18سال تک کی عمر کے لوگ ایک ہی وقت میں 5ہزار ڈالر اور ایک سال میں 30ہزار ڈالر یا اس کے مساوی کوئی بھی کرنسی، جبکہ 18سال سے زائد عمر کا پاکستانی ایک ہی وقت میں 10ہزار ڈالر اور ایک سال میں 60ہزار ڈالر یا اس کے مساوی کوئی بھی کرنسی پاکستان سے باہر لیجا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منظور شدہ ڈیلرز ملک سے باہر جانے والی تمام تر رقم کا ریکارڈ اپنے پاس محفوظ رکھیں گے اور اس ریکارڈ تک سٹیٹ بینک کو رسائی حاصل ہو گی تاکہ نگرانی کی جا سکے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی