’اچھا ہوا اغوا ہوگئی‘ کراچی سے پاکستانی لڑکی دعا منگی کے اغوا پر سوشل میڈیا پر پاکستانی یہ کیوں کہنے لگے؟ جان کر ہر پاکستانی کو اس سوچ پر شرم آئے

’اچھا ہوا اغوا ہوگئی‘ کراچی سے پاکستانی لڑکی دعا منگی کے اغوا پر سوشل میڈیا ...
’اچھا ہوا اغوا ہوگئی‘ کراچی سے پاکستانی لڑکی دعا منگی کے اغوا پر سوشل میڈیا پر پاکستانی یہ کیوں کہنے لگے؟ جان کر ہر پاکستانی کو اس سوچ پر شرم آئے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں گزشتہ دنوں دعا منگی نامی لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغواءکر لیا گیا لیکن اس کے اغواءپر بعض سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ایسا حیران کن ردعمل سامنے آیا کہ ہر ذی ہوش شخص ایسی سوچ پر سر پیٹ کر رہ جائے۔ ویب سائٹ epiphanysmemoir.com کے مطابق دعامنگی کو کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے اغواءکیا گیا۔ اس وقت وہ اپنے ایک مرد دوست حارث فتح کے ساتھ موجود تھی۔ حارث نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر اغواءکاروں نے اس کو گولی مار دی جو اس کی گردن میں لگی۔ ہسپتال میں حارث نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ چار اغواءکار ایک کار پر آئے تھے۔ دعامنگی تاحال لاپتہ ہے۔

جب دعا منگی کے اغواءکی خبر میڈیا پر آئی تو سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض کا کہنا تھا کہ ”اچھا ہوا اغواءہو گئی، یہ اسی سلوک کی مستحق تھی۔“ ان لوگوں نے اپنی اس سوچ کی وجہ یہ بیان کی کہ دعامنگی چونکہ اس وقت اپنے ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر تھی چنانچہ اچھا ہوا کہ وہ اغواءہو گئی۔ایک شخص نے لکھا کہ ”ویل ڈن اغواءکارو! دعا اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ آوارہ سڑکوں پرگھوم رہی تھی اور وہ بھی رات کے وقت، جب اس کے والدین اور دیگر گھر والے بے پروائی سے گھر میں سو رہے تھے۔ جو لوگ اپنی بچیوں کو بے لگام چھوڑ دیتے ہیں، وہ اسی کے مستحق ہوتے ہیں۔“ کئی لوگ تو اس حوالے سے اپنی قیاس آرائیاں بھی کرتے رہے۔ ایک شخص نے لکھا کہ ”دعا منگی نے ایک لڑکے کو چھوڑ کر اس نئے لڑکے کے ساتھ تعلق قائم کر لیا اور اس کے سابق بوائے فرینڈ نے اسے اغواءکر لیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی