بالآخر وہ وقت آگیا جس کا عمران خان کو انتظار تھا

بالآخر وہ وقت آگیا جس کا عمران خان کو انتظار تھا
بالآخر وہ وقت آگیا جس کا عمران خان کو انتظار تھا

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالآخر وہ وقت آ ہی پہنچا جس کا وزیراعظم عمران خان کو انتظار تھا۔ پاکستانی معیشت مہینوں کی تباہ حالی کے بعد بالآخر حیران کن طور پر اوپر اٹھنے لگی ہے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق 49مہینوں کا مسلسل کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بالآخر سرپلس میں تبدیل ہو گیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں سٹاک مارکیٹ 8ہزار پوائنٹ اوپر چلی گئی ہے۔ یہ تمام اشارئیے پاکستانی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا عندیہ دے رہے ہیں۔کرنٹ اکاﺅنٹ کا سرپلس ہو جانا پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی خبر ہے کیونکہ یہ وہ عنصر ہے جس کی وجہ سے ہر حکومت کو آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کو طرف دیکھنا پڑتا تھا کیونکہ ان کے پاس ضروری درآمدات کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ اب اگر حکومت اس سرپلس کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو ہمیں امداد یا قرض کے لیے دیگر ممالک اور اداروں کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی