دنیا کی وہ جگہ جہاں درجہ حرارت 54 ڈگری تک پہنچ گیا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

دنیا کی وہ جگہ جہاں درجہ حرارت 54 ڈگری تک پہنچ گیا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
دنیا کی وہ جگہ جہاں درجہ حرارت 54 ڈگری تک پہنچ گیا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

  



کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے ایک علاقے میں دسمبر کے مہینے میں ایسی شدید گرمی پڑ رہی ہے کہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ویب سائٹ timeslive.co.zaکے مطابق یہ جنوبی افریقہ کا ’ویولزڈرف‘ (Vioolsdrif)نامی گاﺅں ہے جہاں درجہ حرارت 54ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے موسمیاتی ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس گاﺅں میں 1995ءمیں ریکارڈ گرمی پڑی تھی جب درجہ حرارت 46.2ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا تھا۔

اس کے بعد رواں سال گرمی نے وہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ گزشتہ جمعرات کے روز درجہ حرارت 50.1ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا۔ جمعہ کے روز اس میں مزید اضافہ ہوا اور 53.2ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا جبکہ ہفتے کے روز وہاں گرمی 54ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد اگلے دور روز سے وہاں گرمی کی شدت 54ڈگری کے آس پاس ہی برقرار ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /ماحولیات