آسٹریلیا سے بدترین شکست کے بعد وہ خبر آ گئی جسے پڑھ کر ہر پاکستانی بیٹسمین شرم سے پانی پانی ہو جائے

آسٹریلیا سے بدترین شکست کے بعد وہ خبر آ گئی جسے پڑھ کر ہر پاکستانی بیٹسمین ...
آسٹریلیا سے بدترین شکست کے بعد وہ خبر آ گئی جسے پڑھ کر ہر پاکستانی بیٹسمین شرم سے پانی پانی ہو جائے

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

پاکستان کی آسٹریلیا میں یہ مسلسل 14 ویں شکست ہے اور مسلسل پانچویں سیریز میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی ذمہ داری بلے بازوں اور باﺅلرز، دونوں پر ہی عائد ہوتی ہے کیونکہ دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی خاصی شرمناک رہی مگر اس سے بھی کہیں زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ دنیا کی بہترین ٹیم کیخلاف اہم ترین سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابراعظم کے بعد اگر کسی نے حاصل کیا ہے تو وہ یاسر شاہ ہیں۔

اس سیریز میں ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 489 رنز بنائے جنہیں عمدہ کارکردگی پر مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ مارنوس لابوشین نے 347 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے سب سے زیادہ 210 رنز بنائے اور ان کے بعد یاسر شاہ کا نمبر آتا ہے جنہوں نے سیریز میں ایک سنچری کی بدولت 188 رنز بنائے اور ایڈیلیڈ اوول کے آنر بورڈ پر اپنا نام بھی درج کروایا۔

مزید : کھیل