ایک غلط خبر دینے پر جریدے نیوز ویک نے خاتون رپورٹر کو نوکری سے نکال دیا

ایک غلط خبر دینے پر جریدے نیوز ویک نے خاتون رپورٹر کو نوکری سے نکال دیا
ایک غلط خبر دینے پر جریدے نیوز ویک نے خاتون رپورٹر کو نوکری سے نکال دیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے مو¿قر ہفت روزہ نیوز میگزین ’نیوز ویکلی‘ نے ڈونلڈٹرمپ کے متعلق غلط خبر دینے پر اپنی سیاسی رپورٹر کو برطرف کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق میگزین کی پولیٹیکل رپورٹر جیسیکا وونگ نے خبر دی تھی کہ صدر ٹرمپ تھینکس گیونگ کا تہوار اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ٹویٹ کرتے، گولف کھیلتے اور دیگر ایسے ہی تفریح طبع کے کام کرتے ہوئے گزاریں گے لیکن اس کی خبر اس وقت غلط ثابت ہو گئی جب صدر ٹرمپ اچانک دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور تھینکس گیونگ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کے ساتھ منایا۔

اپنی خبر غلط ہونے پر جیسیکا کا کہنا تھا کہ ”یہ ایک ’ایماندارانہ غلطی‘ تھی۔ میری اطلاعات یہی تھیں کہ صدر ٹرمپ تھینکس گیونگ ڈے ٹویٹس کرتے اور گولف کھیلتے گزاریں گے مگر وہ اس کے برعکس غیراعلانیہ دورے پر اچانک افغانستان پہنچ گئے۔“جیسیکا کی اس توجیہہ پر صدر ڈونلڈٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈٹرمپ جونیئر سامنے آ گئے اوراپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا کہ ”یہ ایک من گھڑت اور جھوٹی خبر تھی۔ یہ کوئی ایماندارانہ غلطی نہیں تھی۔“ صدر ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کر تے ہوئے لکھا کہ ”میرے خیال میں نیوزویک کے پاس بزنس کی کمی ہوگئی تھی۔“اپنی غلطی کے اعتراف کے باوجود ادارے نے جیسیکا کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ بعد ازاں ادارے نے جیسیکا کے شائع کیے گئے اس آرٹیکل کو ایڈٹ کرکے اس میں صدر ٹرمپ کے افغانستان دورے کا ذکر شامل کر دیا۔

مزید : بین الاقوامی