دنیا بھر کی لڑکیاں سوشل میڈیا پر اپنے گندے کمروں کی تصاویر کیوں لگارہی ہیں؟ آپ بھی جانئے

دنیا بھر کی لڑکیاں سوشل میڈیا پر اپنے گندے کمروں کی تصاویر کیوں لگارہی ہیں؟ ...
دنیا بھر کی لڑکیاں سوشل میڈیا پر اپنے گندے کمروں کی تصاویر کیوں لگارہی ہیں؟ آپ بھی جانئے

  



ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام پر تصویر ڈالتے ہوئے خواتین خاص اہتمام کرتی ہیں کہ نہ صرف وہ خود بلکہ تصویر کا بیک گراﺅنڈ بھی خوبصورت ہونا چاہیے لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے سینکڑوں خواتین قصداً انسٹاگرام پر اپنے بیڈرومز میں بنائی گئی تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں جن میں ان کے بیڈرومز کباڑ خانے کا منظرپیش کر رہے ہوتے ہیں۔ ان خواتین کے ایسی تصاویر پوسٹ کرنی کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خواتین حد سے زیادہ صفائی ستھرائی کے خیال کے خلاف ہیں اور احتجاجاً ایسی تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں۔

دراصل میری کونڈوجاپان کی ایک مصنفہ اور کنسلٹنٹ ہیں جو عالمی سطح پر صفائی ستھرائی اور ہائی جین کی گرو مانی جاتی ہیں اور اکثر اس کے فوائد گنواتی نظر آتی ہیں۔ گزشتہ دنوں میری کونڈو کا ایک آرٹیکل ایلے میگزین میں شائع ہوا جس میں انہوں نے بیڈروم کی صفائی اور اشیاءکو سلیقے سے رکھنے کے فوائد بتائے تھے لیکن ان کا یہ آرٹیکل کچھ خواتین کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے ردعمل میں انسٹاگرام پر ایسی تصاویر پوسٹ کرنی شروع کر رکھی ہیں جن میں ان کے بیڈرومز میں اشیاءبکھری پڑی ہوتی ہیں اور وہ بیڈروم کم اور کباڑخانے زیادہ لگ رہے ہوتے ہیں۔ایسی ہی ایک خاتون نے لکھا کہ ”ہم کونڈو کے فلسفے سے اتفاق نہیں کرتیں۔ ہمارے خیال میں صفائی ستھرائی کی بھی ایک حد ہونی چاہیے۔“آپ بھی ان خواتین کی تصاویر دیکھیے اور اپنی رائے کا اظہار کیجیے کہ آیا اس معاملے میں میری کونڈو درست ہیں یا یہ خواتین؟

مزید : ڈیلی بائیٹس