15کروڑ روپے سے بھری کرسی

15کروڑ روپے سے بھری کرسی
15کروڑ روپے سے بھری کرسی

  



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) نوٹ بچھا کر سوناکا محاورہ تو استعمال کیا جا تا ہے لیکن روس کے دارالحکومت ماسکو میں لوگوں کو 10لاکھ ڈالر (تقریباً ساڑھے 15کروڑ روپے)کے اوپر بیٹھنے کا موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق شہریوں کو یہ موقع ماسکو کے ایک میوزیم نے دیا ہے جہاں شیشے سے بنی ایک کرسی رکھی گئی ہے اور اس شیشے کے اندر ڈالروں کے گڈیاں بھری گئی ہیں۔

اس آرٹ ریزیڈنس نمائش میں رکھی گئی یہ شاہانہ کرسی روس کے معروف آرٹسٹ الیگزے سرگینکو نے تیار کی ہے اور اس کے لیے ڈالر روسی ارب پتی آئیگور ریباکوف نے مہیا کیے ہیں۔ یہ کرسی اڑھائی انچ موٹے بلٹ پروف شیشے سے بنائی گئی ہے۔ شیشے کی دو تہوں کے درمیان خالی جگہ ہے جس میں ڈالروں کی گڈیاں ڈالی گئی ہیں۔بڑی تعداد میں لوگ ٹکٹ لے کر اس میوزیم میں جا رہے ہیں اور 10لاکھ ڈالر پر بیٹھے کا مزہ لے رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس