انٹرنیٹ پر کروڑوں روپے کمانے والی 9 سالہ بچی

انٹرنیٹ پر کروڑوں روپے کمانے والی 9 سالہ بچی
انٹرنیٹ پر کروڑوں روپے کمانے والی 9 سالہ بچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کے انقلاب نے شہرت، کامیابی اور پیسہ ہر شخص کی دہلیز پر لاکھڑے کر دیئے ہیں۔ اب اس 9سال برطانوی بچی کی مثال ہی لیں جو اتنی سی عمر میں شہرت کی اس بلندی کو پہنچ گئی ہے کہ اب بڑے بڑے برانڈز اس کے ساتھ کا کرنے کو اتاﺅلے ہو رہے ہیں۔ دی مرر کے مطابق برطانوی شہر لیور پول کی رہائشی اس بچی کا نام نیوالا چائلڈز ہے۔ اس نے ایک سال قبل مشغلے کے طور پر انسٹاگرام پر ’فیشن بلاگ بائی نیوالا‘ کے نام سے ایک اکاﺅنٹ بنایا اور اس پر نت نئے ملبوسات میں اپنی تصاویر بنا کر پوسٹ کرنی شروع کر دیں۔ اس کا یہ اکاﺅنٹ بہت مقبول ہوا اور ایک سال کے اندر اس کے فالوورز کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی اور وہ بڑے بڑے فیشن برانڈز کی نظر میں آ گئی۔
چند ہفتے قبل نیوالا کو لندن فیشن ویک میں کیٹ واک کرنے کی دعوت بھی دی گئی اور اس نے کیٹ واک میں ایسی مہارت دکھائی کہ بڑی بڑی ماڈلز کو پیچھے چھوڑ گئی۔ اب ’لولو ایٹ گیگی کوٹیئر‘ اور ’میری بیلے کوٹیئر‘جیسے فیشن برانڈز نیوالا کی 39سالہ والدہ ڈینیئلی کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔ یہ برانڈز چاہتے ہیں کہ نیوالا ان کے ساتھ کام کرے اور ان کی مصنوعات کی تشہیر کرے۔ ڈینیئلی کا کہنا تھا کہ ”نیوالا نے یہ کام شوق میں شروع کیا لیکن اس مہارت اور نفاست کے ساتھ کیا کہ میں بھی اس کا کام دیکھ کر حیران ہوتی ہوں۔میں خوش ہوں کہ میری بیٹی نے اتنی کم عمر میں ہی اپنے کیریئر کا آغاز کر دیا ہے۔ اسے اب نیویارک فیشن ویک میں کیٹ واک کا دعوت نامہ بھی آ گیا ہے جہاں وہ ایک برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -