یہ روڈ پاکستان کے کس علاقے میں بنائی گئی ہے؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل خوش ہوجائے

یہ روڈ پاکستان کے کس علاقے میں بنائی گئی ہے؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل خوش ...
یہ روڈ پاکستان کے کس علاقے میں بنائی گئی ہے؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل خوش ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کو بلوچستان کے ساتھ ملانے کے لیے بنائی جانے والی این 70ہائی وے پر گول دائروں کی شکل میں بنائے گئے سٹیل کے پلوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ان میں سے 8پل 33کلومیٹر طویل ریکھی گج بیواتا سیکشن میں بنائے گئے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق این 70پنجاب کے شہر ملتان سے شروع ہوتی ہے اور ڈیرہ غازی خان اور لورالائی کے راستے بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ تک جاتی ہے۔ اس کی کل لمبائی 440کلومیٹر ہے جس میں سے 254کلومیٹر بلوچستان میں جبکہ 186کلومیٹر پنجاب میں ہے۔


اس شاہراہ کی تعمیر مکمل ہونے سے پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام فورٹ منرو تک کا سفر بھی انتہائی آسان ہوجائے گا جہاں پہلے پہنچنے میں گھنٹوں لگ جاتے تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ شاہراہ پاکستان کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور جاپان کے اشتراک سے بنائی جا رہی ہے جس پر کل لاگت 13.75ارب روپے آئے گی۔ یہ ایشیاءمیں اپنی نوعیت کا دوسرا بڑا اور پاکستان کا پہلا بڑا منصوبہ ہے۔ اس دشوار گزار پہاڑی علاقے میں کئی سٹیل کے پل بنائے گئے ہیں جن کے لیے سٹیل بیرون ملک سے درآمد کیا گیا ہے۔ ان پلوں کے پلر150فٹ تک بلند ہیں اور وہاں سڑک گول دائروں کی شکل میں اوپر جاتی ہے۔