وہ نوکری جس میں آپ کو چرس پینے کے ساڑھے 4 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے

وہ نوکری جس میں آپ کو چرس پینے کے ساڑھے 4 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے
وہ نوکری جس میں آپ کو چرس پینے کے ساڑھے 4 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک کمپنی نے ’نشئی درکار ہے‘ کا اشتہار دے ڈالا ہے اور اس نشئی کو چرس اور بھنگ وغیرہ استعمال کرنے کے عوض اتنی زیادہ تنخواہ دی جائے گی کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ویب سائٹ theleafdesk.com یہ کمپنی امریکن میریجوانا (American Marijuana)ہے جو چرس اور بھنگ سمیت کئی طرح کی مصنوعات بناتی ہے۔ اسے یہ مصنوعات چیک کرنے کے لیے ایک شخص کی ضرورت ہے جسے وہ ماہانہ 3ہزار ڈالر (تقریباً 4لاکھ 64ہزار روپے)تنخواہ ادا کرے گی۔

اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے اشتہار میں کمپنی کا کہنا ہے کہ ”ملازمت کے لیے جن امیدواروں نے درخواستیں دیں ان میں سے کسی ایک شخص کا انتخاب کیا جائے گا اور کامیاب ہونے والا شخص اپنے گھر بیٹھ کر بھی ہماری اشیاءاستعمال کرنے ان پر اپنی رائے دے سکے گا تاہم اس کے لیے اس کا امریکہ یا کینیڈا کا رہائشی ہونا لازمی ہے جہاں ان مصنوعات کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ “ اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ ”یہ ملازمت بالکل حقیقی اورہمارے کاروبار کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہم ایسے شخص کو اس ملازمت پر رکھیں گے جسے چرس وغیرہ کے متعلق کافی علم بھی ہو اور وہ ہماری ویب سائٹ کے قارئین کو اس کے متعلق آگہی بھی دے سکے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس