اس کشمیری لڑکی نے بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے منہ پر نمک کیوں مل رکھا ہے؟ جان کر ہر شخص اس کی ہمت کو داد دے

اس کشمیری لڑکی نے بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے منہ پر نمک کیوں مل رکھا ہے؟ ...
اس کشمیری لڑکی نے بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے منہ پر نمک کیوں مل رکھا ہے؟ جان کر ہر شخص اس کی ہمت کو داد دے

  



سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سہتے نہتے کشمیریوں نے آنسو گیس سے بچنے کا ایک حیران کن طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے ۔ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایک کشمیری لڑکی کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جو ایک مظاہرے میں شریک ہوتی ہے اور اس نے اپنے پورے چہرے پر نمک لگا رکھا ہوتا ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیاہے کہ اس لڑکی نے آنسو گیس سے بچنے کے لیے چہرے پر نمک لگا رکھا ہے۔

نمک کے متعلق ایک مفروضہ پایا جاتا ہے کہ اسے چہرے پر لگا لینے سے آنسو گیس اثر نہیں کرتی یا کم اثر کرتی ہے۔ آنسو گیس کے خلاف مزاحمت کے لیے نمک اور دیگر اشیاءکے آمیزے سے ڈائیفوٹرین نامی ایک دوا مارکیٹ میں موجود ہے جس کے متعلق کافی شواہد موجود ہیں کہ یہ آنکھوں میں جانے والے آنسو گیس کے کیمیکلز کو بے اثر کرتی اور جلن اور تکلیف کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ایسی ادویات تو درکنار، کئی ماہ سے عملاً جیل میں بند کشمیریوں کو تو زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی حاصل نہیں۔ ایسے میں انہوں نے نمک ہی کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ غاصب فوج کی طرف سے ہونے والی شیلنگ سے بچا جا سکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس