آسٹریلیا میں باﺅلرز کو کامیابی کیوں نہ ملی؟ عمر گل نے وجہ بتا دی

آسٹریلیا میں باﺅلرز کو کامیابی کیوں نہ ملی؟ عمر گل نے وجہ بتا دی
آسٹریلیا میں باﺅلرز کو کامیابی کیوں نہ ملی؟ عمر گل نے وجہ بتا دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمر گل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں قومی بیٹسمین بیک فٹ موومنٹ اور باؤلرز لائن لینتھ کی وجہ سے ناکام ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باؤلر عمر گل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں بال باؤنس ہوتا ہے اور ہمارے کھلاڑیوں کو فٹ ورک کا مسئلہ ہے، بیٹسمینوں کی بیک فٹ موومنٹ کم ہے تو باؤلرز کی بھی لائن لینتھ درست نہیں آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ ہی مشکل ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو چاہئے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں بھی نوجوان باؤلرز کو موقع دے۔

سری لنکا کیخلاف ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے موقع ملنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دل تو سب کا چاہتا ہے لیکن ایسا ممکن نہیں لگ رہا کہ سری لنکا کیخلاف کھیلنے کی خواہش پوری ہو گی، پی سی بی کی جانب سے مینٹورکھلاڑی کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں ایک سے دو سال اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کیسے کام ہو رہا ہے لیکن وسیم اکرم نے جو کہا، کچھ دیکھ کر ہی کہا ہو گا۔

مزید : کھیل