پٹوار کلچر کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل حل تلاش کر لیا،تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے:عثمان بزدار

پٹوار کلچر کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل حل تلاش کر لیا،تبدیلی کا وعدہ پورا کریں ...
پٹوار کلچر کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل حل تلاش کر لیا،تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے:عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےکہاہےکہ پنجابلینڈریکارڈاتھارٹی کےذریعےپٹوارکلچرکوتبدیل کرنےکاوعدہ پوراکریںگے، صوبائی حکومت نے پٹوار کلچر کے خاتمے کے لئے ڈیجیٹل حل تلاش کیاہے اور اِس ضمن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بینکوں کا سروس لیول ایگریمنٹ اہم سنگ میل ہے۔

 وزیراعلیٰ آفس میں اراکین اسمبلی اورپاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرنے ملاقاتیں کیں ،اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےسردارعثمان بزدارنےکہاکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے پٹوارکلچرکو تبدیل کرنےکاوعدہ پوراکریں گے،بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ڈیجیٹل لینڈریکارڈ کےسنٹرل ڈیٹا بیس سےمحفوظ لنک دیا گیا ہے ،بینکوں میں تصدیق کےبعدکاشتکاریادیگرکاروباری حضرات آسانی سےقرضےحاصل کرسکیں گے،بینک فردملکیت، انتقال اراضی،رجسٹری اوردیگرمتعلقہ دستاویزات کی تصدیق کر کے لون پراسیس مکمل کرسکیں گے،بینکوں کی مجاز برانچوں پر فرد ملکیت کا پرنٹ فراہم کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی،صدیوں پرانے ریونیو سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کے مثبت اثرات دیر پا اور پائیدار ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ 55لاکھ اراضی مالکان کےریونیوریکارڈ کےایک کروڑصفحات کو ڈیجیٹلائز کر کے محفوظ کر لیا ہے،صوبہ بھر میں سے 23ہزار ریونیوسٹیٹس کا ریکارڈ کسی بھی وقت آن لائن چیک کیا جا سکتا ہے،ریونیو ریکارڈ ڈیجٹیلائزڈ کرنے سے باہمی تنازعات میں کمی اور عدالتی نظام پر بوجھ کم ہوگا۔

اُنہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ سروسز کے ذریعے اوورسیز پاکستانی بھی بیرون ملک رہ کر مستفید ہو سکیں گے،امریکہ،برطانیہ،متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم ہوں گے،ملٹی سٹوری بلڈنگزمیں کمرشل اور رہائشی فلیٹ کے مالکان کاریکارڈ بھی مرتب کیاجاسکے گا،صوبہ بھر میں 115 اراضی ریکارڈ سنٹر اور20موبائل وین پراجیکٹس2ارب روپے سےجلدمکمل ہو رہے ہیں۔اُنہوں نےکہاکہ پنجاب میں تبدیلی تیزی سے آ رہی ہے،ماضی میں پٹوار بدلنے کےنعرے سنے لیکن پٹوار کلچر نہ بدلا ،انشاء اللہ پٹوار کلچر میں تبدیلی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لائے گی۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر،ا راکین صوبائی اسمبلی غضنفر عباس،خان شیر اکبر خان،خواجہ محمد داؤد سلیمانی، شوانہ بشیر،سبین گل خان او رپی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابرارالحق شامل تھے- چیف وہیب سید عباس علی شاہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور