طلبہ یونینز کی بحالی کےلیےجامع ضابطہ اِخلاق کی تیاری کاحکومتی فیصلہ طلبہ کی امنگوں کی تر جمانی ہے:چوہدری محمدسرور

 طلبہ یونینز کی بحالی کےلیےجامع ضابطہ اِخلاق کی تیاری کاحکومتی فیصلہ طلبہ ...
 طلبہ یونینز کی بحالی کےلیےجامع ضابطہ اِخلاق کی تیاری کاحکومتی فیصلہ طلبہ کی امنگوں کی تر جمانی ہے:چوہدری محمدسرور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نےکہاہےکہ طلبہ یونینز کی بحالی کےلیےجامع ضابطہ اِخلاق کی تیاری کا حکومتی فیصلہ طلبہ کی امنگوں کی تر جمانی ہے،طلبہ کو تعلیم کے ساتھ تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے اورقائدانہ صلاحتیں ابھارنے کا موقع بھی ملے گا۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کا ہر فیصلہ ملک اورقوم کےبہتر ین مفاد میں ہوتاہے،بین الاقوامی یونیورسٹیوں کےماڈل پرمبنی پاکستان میں طلبہ یونین کی بحالی کے لئےوزیر اعظم عمران خان نے تاریخی فیصلہ کیا ہے جس سے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے اورقائدانہ صلاحتیں ابھارنے کا بھی بھر پور موقع ملے گا۔ ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کااعتمادبحال اور بے یقینی ختم ہو چکی ہے ،سٹاک مارکیٹ کا بلند ترین سطع 39ہزار پوائنٹس تک پہنچنا سرمایہ کاروں کاحکومتی پالیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ،عالمی ریٹنگ کا ادارے موڈیز بھی پاکستان کے معاشی پالیسوں کی تعریف کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اپنی کامیاب معاشی پالیسوں کے ذریعےملک کودیوالیہ سے ہونے سے بچایااورآج پاکستان تیزی کیساتھ معاشی میدان میں کامیابیوں سےآگے بڑ ھ رہا ہے،معاشی مضبوطی کیساتھ ساتھ ملک کومہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے بھی مکمل نجات دلائیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور