حزبِ اختلاف سےملکی تر قی ہضم نہیں ہو رہی،تحریک انصا ف کی حکومت اپوز یشن کےاعصا ب پرسوار ہو چکی:ڈاکٹرشاہد صد یق

حزبِ اختلاف سےملکی تر قی ہضم نہیں ہو رہی،تحریک انصا ف کی حکومت اپوز یشن ...
حزبِ اختلاف سےملکی تر قی ہضم نہیں ہو رہی،تحریک انصا ف کی حکومت اپوز یشن کےاعصا ب پرسوار ہو چکی:ڈاکٹرشاہد صد یق

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہملکی تر قی اپوز یشن سے ہضم نہیں ہو رہی،تحریک انصا ف کی حکومت اپوز یشن کے اعصا ب پر سوار ہو چکی ہے،فیا ض چوہان کو  صوبائی وزیر اطلاعا ت بنائے جانے کا خیر مقدم کر تے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کا کہنا تھا کہملکی مسا ئل حل ہو تے دیکھ کر اپوز یشن بوکھلاہٹ کا شکارہوچکی ہے، ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان اور فیا ض الحسن چوہان  کی بے لا گ حکومتی  تر جما نی کے سامنے اپوزیشن نہیں ٹھہر پاتی،اِسی لیے فیا ض الحسن چوہان کے دو بارہ صوبائی وزیراطلاعات بننے پر اپوز یشن کے گھروں میں صفِ ما تم بچھ گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وفاق میںڈاکٹر فردوس عا شق اعوا ن کو  وزیر اعظم کا معاونِ اطلاعات مقرر کرنے کے بعد پنجاب میں ایک بار پھر فیاض الحسن چوہان کو صوبائی وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور