”سنچری بنانے کے بعد معلوم نہیں کیا کرتا رہا کیونکہ۔۔۔“ یاسر شاہ نے یادگار دن کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کر دیا

”سنچری بنانے کے بعد معلوم نہیں کیا کرتا رہا کیونکہ۔۔۔“ یاسر شاہ نے یادگار ...
”سنچری بنانے کے بعد معلوم نہیں کیا کرتا رہا کیونکہ۔۔۔“ یاسر شاہ نے یادگار دن کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دونوں میچوں میں اننگز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر کے سیریز وائٹ واش کر لی ہے۔
دونوں ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور بیٹسمینوں میں بابراعظم کے علاوہ باﺅلرز بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکا رہے البتہ یاسر شاہ نے بلے بازی کے ذریعے اس سیریز کو یادگار بنا کر ایڈیلیڈ اوول کے آنر بورڈ پر اپنا درج کروا لیا جبکہ پاکستانیوں کیلئے بھی حالیہ دورہ آسٹریلیا کی واحد خوشخبری یہ سنچری ہی ثابت ہوئی۔
یاسر شاہ نے سنچری کے بعد انتہائی جوشیلے انداز میں جشن منایا اور اس لمحے کے ایک دلچسپ پہلو سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”جب میں نے سنچری بنائی تو مجھے نہیں معلوم کیا کچھ کرتا رہا۔ میں بہت ہی زیادہ خوش اور پرجوش تھا جس کی وجہ سے ہوا میں اچھل کر بلا بھی لہرایا، آسٹریلیا میں سنچری بنانا کسی بھی کرکٹر کیلئے خواب سچ ہونے جیسا ہوتا ہے۔“

مزید :

کھیل -