”مصباح کو اپنے مستقبل کا فوری فیصلہ کرنا چاہئے“ مدثر نذر بھی شکست ہضم نہ کر سکے

”مصباح کو اپنے مستقبل کا فوری فیصلہ کرنا چاہئے“ مدثر نذر بھی شکست ہضم نہ کر ...
”مصباح کو اپنے مستقبل کا فوری فیصلہ کرنا چاہئے“ مدثر نذر بھی شکست ہضم نہ کر سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کے کردار پر سوال اٹھا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدثر نذر نے کہا کہ ”سنیئر باﺅلرز محمد عامر اور وہاب ریاض بدقسمتی سے غلط وقت پر ریٹائر ہو گئے جس سے ٹیم پر واقعی بہت اثر پڑا۔ مصباح الحق شائد دوہری ذمہ داری کے باعث دباﺅ محسوس کر رہے ہوں گے مگر اپنے مستقبل کے بارے میں فوری فیصلہ انہیں ہی کرنا ہے۔“
ان کا کہنا تھا کہ ”نوجوان فاسٹ باﺅلرز کو پہلی مرتبہ ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا تھا جس کے باعث وہ بہت دباﺅ میں تھے۔ نسیم شاہ اور موسیٰ خان مرکزی باﺅلرز کی حیثیت سے کھیلے اور نوجوانوں کیلئے آسٹریلیا میں کارکردگی دکھانا بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے۔“
مدثر نذر نے کپتان اظہر علی کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ”اظہر علی گزشتہ دو سال سے بیٹنگ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام چلے آ رہے ہیں جو تشویشناک بات ہے اور انہیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہئے۔ ماضی میں پاکستان کی تجربہ کار ٹیمیں بھی آسٹریلیا میں کامیاب نہیں ہو سکیں اور اس روایت کو ختم کرنے کیلئے بہت سارا کام کرنا ہو گا۔“

مزید :

کھیل -