وزیر اعلیٰ پنجاب بطخ کی طرح انڈے دیکر سوجانیوالے شخص ہیں، حسن نثار کاحیران کن تجزیہ

وزیر اعلیٰ پنجاب بطخ کی طرح انڈے دیکر سوجانیوالے شخص ہیں، حسن نثار کاحیران ...
وزیر اعلیٰ پنجاب بطخ کی طرح انڈے دیکر سوجانیوالے شخص ہیں، حسن نثار کاحیران کن تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متعلق عمران خان کادعویٰ جزوی طوپر درست ہے ، وہ بطخ کی طرح انڈے دیکر سوجانے والے شخص ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں دعویٰ کلی طور پر درست نہیں ہے لیکن جزوی طورپر حیران کن بات ہے۔عثمان بزدار شہبازشریف کے برعکس ہیں ، یہ بطخ کی طرح انڈے دیکر سوجانے والے ہیں لیکن شہبازشریف مرغی کی طرح انڈے دیکر شور بہت مچاتے تھے ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بات کافی حد تک درست ہے کہ عثمان بزدار شریف آدمی ہیں جو خاموشی سے اپنا کام کرتے ہیں اور اپنے کاموں کی تشہیر نہیں کرتے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد