آصفہ سے ملاقات کے دوران ایسا کیا ہوا کہ زرداری ضمانت کی درخواست دینے پر راضی ہوگئے؟ صحافی مظہر عباس اندر کی کہانی سامنے لے آئے

آصفہ سے ملاقات کے دوران ایسا کیا ہوا کہ زرداری ضمانت کی درخواست دینے پر راضی ...
آصفہ سے ملاقات کے دوران ایسا کیا ہوا کہ زرداری ضمانت کی درخواست دینے پر راضی ہوگئے؟ صحافی مظہر عباس اندر کی کہانی سامنے لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاکہ آصف زرداری کو آصفہ بھٹو سے خاص لگاﺅ ہے جس کی وجہ سے سابق صدر کی طبی بنیادو ں پر درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ جب آصفہ بھٹو کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی تھی تو وہ بہت جذباتی ہوگئی تھیں اور کہا تھا کہ آپ ضمانت کی درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو آصفہ بھٹو سے خاص لگاﺅ ہے جس کی وجہ سے درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
مظہر عبا س کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا ملک سے باہر جانا ابھی اقبل ازوقت ہے کیونکہ اس کیلئے بورڈ بنانا پڑے گا ، اس لئے ہوسکتاہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کے بعد آصف زرداری کے گھر والے ان کو کراچی لے آئیں اور وہاں پر ہی ان کاعلاج ہو۔