”میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں“ آسٹریلیا میں عبرتناک شکست کے بعد فاسٹ باﺅلر میدان میں آ گیا

”میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں“ آسٹریلیا میں عبرتناک شکست کے بعد فاسٹ باﺅلر ...
”میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں“ آسٹریلیا میں عبرتناک شکست کے بعد فاسٹ باﺅلر میدان میں آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنواری نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے جب بھی کال آئے گی، میں تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان خان شنواری نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے بہترین اننگز کھیلی ہے، کینگروز کیخلاف اگر ہماری باﺅلنگ لائن لینتھ پر ہوتی تو نتائج مختلف آتے، محمد عباس ایک بہترین باﺅلر ہیں مگر انہیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم ٹرافی ہماری درسگاہ ہے اور ہم یہاں سیکھتے ہیں، ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے جب بھی کال آئے گی، میں تیار ہوں۔

مزید :

کھیل -