2 اوباشوں کی گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی، نازک حصے میں لکڑی کا ڈنڈا گھسا کر فرار ہوگئے

2 اوباشوں کی گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی، نازک حصے میں لکڑی کا ڈنڈا ...
2 اوباشوں کی گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی، نازک حصے میں لکڑی کا ڈنڈا گھسا کر فرار ہوگئے

  



جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بلاس پور میں 2 اوباشوں نے 16 سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے نازک حصے میں لکڑی کا ڈنڈا گھسا کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب 16 سالہ لڑکی جانوروں کو چرانے کیلئے قریبی کھیت میں لے کر گئی جہاں ملزمان 28 سالہ رائے سنگھ اور 20 سالہ منوج واکرے بھی آگئے اور اسے اغوا کرکے جنگل میں لے گئے۔ دونوں ملزمان نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اس کے نازک حصے میں لکڑی کا ڈنڈا گھسا دیا۔

ریپ کی واردات کے دوران متاثرہ لڑکی کی مسلسل چیخ و پکار قریب ہی موجود اس کی پھوپھی نے سن لی جو جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان اسے دیکھ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ کی پھوپھی اسے فوری طور پر گوریلا تھانے لے گئی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی گونگی اور بہری ہے جس کے باعث پولیس کو اس کا بیان ریکارڈ کرنے میں مشکل کا سامنا ہے، پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے گونگی بہری طالبات کو پڑھانے والے اساتذہ کو طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دونوں ملزمان کو پیر کے روز گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ، جہاں سے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف